ملائیشیاءکے سابق وزیراعظم کو ملین ڈالرز کی کرپشن کے تمام مقدمات میں مجرم قرار دیدیا گیا

ملائیشیاءکے سابق وزیراعظم کو ملین ڈالرز کی کرپشن کے تمام مقدمات میں مجرم ...
ملائیشیاءکے سابق وزیراعظم کو ملین ڈالرز کی کرپشن کے تمام مقدمات میں مجرم قرار دیدیا گیا

  

کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ملین ڈالرز کی کرپشن کے تمام مقدمات میں مجرم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2009 سے 2018 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے نجیب رزاق پر کرپشن کے 7 مقدمات ہیں جن میں منی لانڈرنگ، اختیارات کا غلط استعمال کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے تمام الزامات میں مجرم قرار دیا تاہم نجیب رزاق نے صحت جرم سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق ملائیشیا کے پہلے رہنما ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔

کیس کی سماعت کرنے والے جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مدعی اس کیس میں یہ بات ثابت کرنے میں ناکام ہوا کہ ملین ڈالرز کی نجیب رزاق کے ذاتی اکاونٹس میں منتقلی میں سابق وزیراعظم کا کوئی کردار نہیں جب کہ استغاثہ نے اپنا کیس کامیابی سے ثابت کیا جس پر نجیب رزاق کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔جج نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ 67 سالہ نجیب رزاق ملائیشیا کے وزیر خزانہ بھی رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنی جائز اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قرضوں کی منظوری دی جو بعد میں فنڈز کی صورت میں ان کے ذاتی اکاونٹ میں منتقل کیے گئے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نجیب رزاق نے قرضوں کی منظوری سے فائدہ اٹھایا اور مدعی اختیارات کے غلط استعمال کے جرم سمیت تمام کیسز میں اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق دہائیوں کو دہائیوں کی سزا کے بعد بھاری جرمانے کا بھی سامنا ہے اگرچہ انہیں الزامات کے تحت کوڑوں کی سزا بھی سنائی گئی ہے لیکن ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے یہ سزا معاف کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ نجیب رزاق کی اپیلیں خارج ہونے تک انہیں قید نہ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -