نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ، اب حالت کیسی ہے ؟ جانئے

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ، اب حالت کیسی ہے ...
نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ، اب حالت کیسی ہے ؟ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کو کورونا وائرس کے باعث گھر سے نکلنے سے روک دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ نوازشریف پلیٹ لیٹس ،شوگر، دل، گردے، بلڈپریشر کے مریض ہیں، نوازشریف کاکوروناکے دوران باہرنکلناجان لیواثابت ہوسکتاہے،نوازشریف کومحتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کوطبی ماہرین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،لندن میں ڈاکٹرزنوازشریف کی صحت سے ہروقت آگاہ ہیں، مختلف بیماریوں کے باعث نوازشریف کوعلاج گاہ کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق نوازشریف دل کے مرض کی وجہ سے خطرے میں ہیں، نوازشریف کے دل کومناسب خون کی سپلائی نہیں ہورہی ہے ۔

مزید :

قومی -