تدبیر،احتیاط اور عوام کے تعاون سے کورونا کیسز میں کمی آئی ،صورتحال بہتر ہونے پر کاروبار دوبارہ کھول دیئے جائیں گے ،وزیراعظم

تدبیر،احتیاط اور عوام کے تعاون سے کورونا کیسز میں کمی آئی ،صورتحال بہتر ہونے ...
تدبیر،احتیاط اور عوام کے تعاون سے کورونا کیسز میں کمی آئی ،صورتحال بہتر ہونے پر کاروبار دوبارہ کھول دیئے جائیں گے ،وزیراعظم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تدبیر،احتیاط اور عوام کے تعاون سے کورونا کیسز میں کمی آئی ،کچھ دن مزید احتیاط کرنے سے سب محفوظ ہو جائیں گے،صورتحال بہتر ہونے پر کاروبار دوبارہ کھول دیئے جائیں گے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق آگاہ کیاگیا،اجلاس میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال اورکورونا سے نقصان پر بریفنگ دی گئی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم کی عوام سے آن لائن قربانی کو ترجیح دینے کی اپیل کی ہے،کابینہ اجلاس میں میڈیا ہاﺅسز کے واجبات کی ادائیگی پر بریفنگ دی گئی،اس کے علاوہ کورونا پھیلنے کے باعث ملکی معیشت کو نقصان پر بھی بریفنگ دی گئی ،کابینہ ارکان کو عید سے پہلے مارکیٹوں کی بندش پر اعتماد میںلیاگیا،کابینہ کو بریفنگ میں کہاگیاکہ اس وقت کورونا کاپھیلاﺅ روکنا ہم سب کی پہلی ذمہ داری ہونی چاہئے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تدبیراحتیاط اور عوام کے تعاون سے کورونا کیسز میںکمی آئی ،کچھ دن مزید احتیاط کرنے سے سب محفوظ ہو جائیں گے ،صورتحال بہتر ہونے پر کاروبار دوبارہ کھول دیئے جائیں گے ۔

وزیراعظم کی کابینہ ارکان کو کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمدکی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عیدالاضحی اور محرم الحرام تک حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں ،عید الاضحی کے دنوں میں عوام گھرسے باہر ماسک کااستعمال کریں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -