سابق مشیر صحت پنجاب اور سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی ایدھی فاﺅنڈیشن کے چیف ایڈوائزر مقرر

سابق مشیر صحت پنجاب اور سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی ...
 سابق مشیر صحت پنجاب اور سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی ایدھی فاﺅنڈیشن کے چیف ایڈوائزر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)سابق مشیر صحت پنجاب اور سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان نے گزشتہ روز ایدھی سینٹر اور ایدھی ایمبولینس کا معائنہ کیا اور مختلف شعبہ جات اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایدھی کی سہولتوں اور انسانی خدمات کو سراہا، ان کا کہنا ہے کہ ایدھی فاﺅنڈیشن پاکستان کا ایک اثاثہ ہے جو بے لوث خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ مشکلات، حادثات، وباءاور ڈیزاسٹر میں ان کی تربیت یافتہ ٹیم ایک غنیمت ہے، ایدھی کا مشن پوری قوم کا مشن ہے ہم سب کو متحدہ ہوکر اور تفریق سے بالا تر ہوکر ملکی خدمات اور ترقی کے لیے ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔
اس موقع پر فیصل ایدھی نے ڈاکٹر سعید الہٰی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ایدھی فاﺅنڈیشن کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا اور کہا کہ اب سے ڈاکٹر سعید الہٰی ان کے مشن کو آگے بڑھانے میں ہمارے دست بازو بنیں گے۔