چیئرمین نیب نے شہبازشریف،حمزہ شہباز، سلمان شہبازکیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب نے شہبازشریف،حمزہ شہباز، سلمان شہبازکیخلاف کرپشن ریفرنس دائر ...
چیئرمین نیب نے شہبازشریف،حمزہ شہباز، سلمان شہبازکیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،سلمان شہبازکیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابقچیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،چیئرمین نیب جاوید اقبال نے 3 کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ چیئرمین نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی جبکہ سلمان شہباز کیخلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

چیئرمین نیب نے ایل این جی کیس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل کیخلاف بھی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی،سابق وزیراعظم کے بیٹے عبداللہ شاہد خاقان کو بھی ملزم نامزدکردیاگیا،اس کے علاوہ وزارت خارجہ کے افسر و اہلکاروں کیخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -