پی سی بی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ رقم کس پر خرچ کی جائے گی اور پی ایس ایل کیلئے کتنی رقم رکھی گئی ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی سی بی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ رقم کس پر خرچ کی جائے گی اور ...
پی سی بی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ رقم کس پر خرچ کی جائے گی اور پی ایس ایل کیلئے کتنی رقم رکھی گئی ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آئندہ مالی سال کے مجموعی بجٹ 7 ارب 76 کروڑ 85 لاکھ 61 ہزار اور 579روپے میں سے سب سے زیادہ رقم ہائی پرفارمنس سینٹر پر خرچ ہوگی جس کیلئے ایک ارب 81کروڑ روپے سے زائد مختص کردئیے گئے جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے ایک ارب 47 کروڑ سے زیادہ رکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ ایک ارب 81 کروڑ 14 لاکھ 43 ہزار 45 روپے رقم ہائی پرفارمنس سینٹر کیلئے رکھی گئی ہے جس میں ڈومیسٹک کرکٹ، اکیڈمیز، کیوریٹرز اور میچ آفیشلز کے اخراجات بھی شامل ہیں جبکہ پی ایس ایل کیلئے ایک ارب 47 کروڑ 41 لاکھ 64 ہزار 87روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے ایک ارب 44 کروڑ 71 لاکھ روپے رکھے گئے جبکہ ایچ آر کیلئے ایک ارب 34 کروڑ 35 لاکھ 88 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔

ویمنز کرکٹ کیلئے 41 کروڑ 17 لاکھ 64 ہزار 552 روپے رکھے گئے ہیں، ٹیکسیشنز اور ڈیپریسیشن کیلئے 28 کروڑ 51 لاکھ 67 ہزار 435 روپے مختص کئے گئے ہیں، ایڈمنسٹریشن معاملات کیلئے 27 کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار 961 روپے رکھے گئے۔ کمرشل امور کیلئے 23 کروڑ 23 لاکھ 95 ہزار مختص کئے گئے، میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز کیلئے 10 کروڑ 94 لاکھ 38 ہزار 100 روپے کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ انفرا سٹرکچر پر 7 کروڑ 29 لاکھ 76ہزار 897خرچ ہوں گے۔

سیکیورٹی اینڈ ویجی لینس کیلئے 6 کروڑ 77 لاکھ 96 ہزار 620 روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ لیگل معاملات کیلئے 5 کروڑ 97 لاکھ 78 ہزار 828 روپے کی رقم مخصوص ہے۔ ڈس ایبلڈ کرکٹ کیلئے 3 کروڑ، 95 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ ایگزیکٹیو سیکرٹریٹ کیلئے 3 کروڑ 70 لاکھ 66 ہزار 84 روپے رکھے گئے ہیں ، الیکشن اینڈ سکروٹنی کیلئے 3 کروڑ 65 لاکھ 20 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

میڈیا کمیونی کیشن اینڈ ڈیجیٹل کیلئے 3 کروڑ 51 لاکھ 43 ہزار 403 روپے مختص کئے گئے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی پر1 کروڑ 25 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے، فنانس پر 1 کروڑ 11 لاکھ 51 ہزار 826 روپے کی رقم خرچ ہو گی، انٹرنل آڈٹ پر 63 لاکھ 40 ہزار 954 روپے لاگت آئے گی۔

مزید :

کھیل -