ذخیرہ اندوزوں کیخلاف جلد کارروائی ہوگی،وزیراعظم کا شوگر اور پٹرول بحران میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کااعلان

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف جلد کارروائی ہوگی،وزیراعظم کا شوگر اور پٹرول بحران میں ...
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف جلد کارروائی ہوگی،وزیراعظم کا شوگر اور پٹرول بحران میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کااعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کریک ڈاﺅن کافیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ چینی بحران ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا،وزیراعظم نے پٹرول بحران میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کااعلان بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،حکومت نے ایک ملین ٹن گندم درآمد کرنے کافیصلہ کیاہے اورکابینہ نے گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو چینی کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،کابینہ نے چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے تمام ایجنڈاآئٹمز کی منظوری دیدی،کابینہ ارکان نے کورونا کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کو سراہا،وزیراعظم نے پٹرول بحران میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کااعلان بھی کیا،کابینہ نے پٹرول بحران پر کمیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی،کمیشن کے ممبران اورسربراہ کاتعین جلد کرلیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کریک ڈاﺅن کافیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ چینی بحران ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا، چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف جلد کارروائی کی جائے ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف چھاپے مارے جائیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -