”بابراعظم کی کلاس ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ ایک۔۔۔“ بیٹنگ کوچ یونس خان نے پریکٹس میچ کا احوال سناتے ہوئے بابراعظم سے متعلق شاندار بات کہہ دی

”بابراعظم کی کلاس ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ ایک۔۔۔“ بیٹنگ کوچ یونس خان نے ...
”بابراعظم کی کلاس ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ ایک۔۔۔“ بیٹنگ کوچ یونس خان نے پریکٹس میچ کا احوال سناتے ہوئے بابراعظم سے متعلق شاندار بات کہہ دی

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ انٹرا سکواڈ میچز میں کبھی باﺅلرز اور کبھی بیٹسمین چھائے رہے، قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک کلاس ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ لیجنڈری بیٹسمین بنیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈربی میں تمام سہولیات میسر ہیں جہاں دوستانہ اور آزادانہ ماحول ملا ہے، میرا جارحانہ انداز بحیثیت کھلاڑی تھا لیکن اب بہت کچھ سیکھ لیا ہے، میں باﺅلنگ کوچ وقار یونس سے جادو کی چھڑی لینے کی کوشش کروں گا تاکہ بیٹسمینوں کو جلد سکھا سکوں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم سمیت ہر نوجوان کھلاڑی کو یکساں ٹائم دینے کی کوشش کروں گا لیکن بابر اعظم کی کامیابی اور پرفارمنس کو ایک قدم مزید آگے لے جانا میری ترجیح ہے، میں چاہتا ہوں بابر عظم لیجنڈ بنے، میں ان کا کسی سے موازنہ نہیں چاہتا، وقار یونس سے جادو کی چھڑی لینے کی کوشش کروں گا تاکہ بیٹسمین کو جلد سکھاؤں۔

یونس خان نے کہا کہ ووسٹر میں بیٹنگ کیلئے اچھی کنڈیشنز تھیں لیکن ڈربی میں دوسرا میچ فاسٹ باﺅلرز کیلئے اچھا رہا، انٹرا سکواڈ میچز میں ایک دوسرے کی کمزوریوں کا پتہ چلتا ہے، بیٹسمینوں کا فلاپ ہونا زیادہ پریشان کن نہیں۔انگلینڈ کیخلاف سیریز جب شروع ہو گی تو بھرپور انداز میں نظر آئیں گے، ہو سکتا ہے کہ اس سیریز میں نتائج نظر نہ آئیں لیکن آئندہ ضرور نظر آئیں گے۔

مزید :

کھیل -