انگلینڈ میں موجود قومی سکواڈ کو نئی پریشانی نے آن گھیرا، انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاریاں متاثر ہو گئیں

انگلینڈ میں موجود قومی سکواڈ کو نئی پریشانی نے آن گھیرا، انگلینڈ کیخلاف ...
انگلینڈ میں موجود قومی سکواڈ کو نئی پریشانی نے آن گھیرا، انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاریاں متاثر ہو گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش ٹیم کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے انگلینڈ کی سرزمین پر موجود پاکستانی سکواڈ کی تیاریاں بارش کے باعث بری طرح متاثر ہو گئیں، ڈربی میں پریکٹس میچ کے چوتھے اور آخری روز ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی، اس سے قبل بیٹسمین فارم کے متلاشی رہے، ادھر ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈربی میں پریکٹس میچ کا چوتھا اور آخری دن بارش کی نذر ہو گیا،میچ میں گرین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے113رنز بنائے جس کے جواب میں وائٹ ٹیم 198 کا مجموعہ حاصل کر سکی، تیسرے روز کے اختتام تک گرین ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 133 رنز بنائے تھے۔ شان مسعود 49اور اظہرعلی 28رنز سکور کرنے میں کامیاب رہے جبکہ بابر اعظم 25 پر ناٹ آﺅٹ تھے، تینوں روز کے کھیل میں ایک بھی نصف سنچری نہیں بن پائی، چوتھے دن بابر اعظم کیلئے فارم بحال کرنے کا اچھا موقع ہوتا مگر بارش کی وجہ سے میدان کی حالت کھیلنے کے قابل نہ رہی اور میچ ڈرا ہوگیا۔

اس سے قبل دوسرے روز بھی صرف7 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، موسم کی خرابی کے سبب تیاریاں شدید متاثر ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو ڈربی میں ٹریننگ کے مزید 2 روز میسر ہیں، آج آرام کا دن ہے،کھلاڑی چاہیں تو جم وغیرہ میں انفرادی مشقیں کر سکیں گے، بدھ اور جمعرات کو صبح اور سہ پہر کے لگ الگ سیشنز ہوں گے۔

مزید :

کھیل -