انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، شائقین ...
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ کیلئے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا جس کی قیادت اظہر علی کو سونپی گئی ہے جبکہ بابراعظم نائب کپتان ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کنڈیشن میں مضبوط انگلینڈ کو ڈھیر کرنے کا چیلنج لئے پاکستان نے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں امام الحق، شان مسعود اور عابد علی بطور اوپنر کھیلیں گے جبکہ سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے، اسد شفیق، فواد عالم اور محمد رضوان مڈل آرڈر سنبھالیں گے۔
باﺅلرز میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، یاسر شاہ، کاشف بھٹی، سہیل خان، عمران خان سینئر اور عثمان خان شنواری شامل ہیں جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان آل راﺅنڈر کے فرائض انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق سکواڈ کے دیگر 9 کرکٹرز فخر زمان، افتخار احمد، حیدر علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور موسیٰ خان ٹی20 سیریز کی تیاریاں جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کے بعد یکم اگست کو مانچسٹر روانہ ہو جائیں گے۔

مزید :

کھیل -