ایف بی آر نے کرکٹرمحمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کرکٹرمحمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے کہاہے کہ کرکٹر محمد حفیظ کا انکم ٹیکس 2014 کا آڈٹ کیا گیا ، محمد حفیظ نے 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے چھپائے ،محمد حفیظ کو 8 کروڑ 60 چھپانے پر وضاحت کےلئے متعدد بار مہلت دی ، محمد حفیظ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیا ۔
ایف بی آر نے کہاہے کہ کرکٹر محمد حفیظ ٹیکس ادائیگی کی بجائے اپیل میں چلے گئے ہیں،محمد حفیظ کی اپیل کے فیصلے کے بعد ریکوری کی جائے گی ۔