اگر آپ بھی عید کی چھٹیاں منانے کیلئے مری یا اسلام آباد جانے کا پر وگرام بنا رہے ہیں تو پہلے یہ خبر پڑھ لیں

اگر آپ بھی عید کی چھٹیاں منانے کیلئے مری یا اسلام آباد جانے کا پر وگرام بنا ...
اگر آپ بھی عید کی چھٹیاں منانے کیلئے مری یا اسلام آباد جانے کا پر وگرام بنا رہے ہیں تو پہلے یہ خبر پڑھ لیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں عید الاضحی کے موقع پر مری ایکسپریس وے، مارگلہ، پارکس اور ہر طرح کے تفریحی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے آج سے عید تعطیلات تک مری ایکسپریس وے، مارگلہ، پارکس، تفریحی مقامات، ہوٹل وغیرہ، پکنک کے مقامات، ہل سٹیشن بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ پلیز فی الحال کوئی سیاحت یا گھومنے پھرنے کا پلان نہ بنائیں، اس دفعہ تھوڑی سی تکلیف برداشت کر لیں اور انسانی جانی بچائیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -