قومی کرکٹررز کا ایجنٹ بننے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری، پی سی بی نے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا، آخری تاریخ کون سی ہے؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلیئرز ایجنٹ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے اور خواہشمند افراد 5اگست تک درخواست دے سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کی معاونت کیلئے ایجنٹ رکھنے کا آپشن متعارف کروایا تھا اور اس اقدام کا مقصد ایجنٹ بن کر کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پی سی بی نے پلیئرز ایجنٹ کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے اور ایجنٹ بننے کے خواہشمند افراد 5 اگست تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
درخواست پاکستان کرکٹ بورڈ کو بذریعہ ای میل بھیجی جاسکتی ہے جس کی آخری تاریخ 5اگست ہے اور اس کے بعد پی سی بی ایجنٹس کی اہلیت کا جائزہ لے گا۔ پی سی بی پہلے سے متحرک ایجنٹس سے معاہدوں میں توسیع کا جائزہ بھی لے رہا ہے اور حتمی فیصلہ کرنے میں کچھ عرصہ لگے گا۔