اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کا مشن، بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کا مشن، بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کا مشن، بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس کیلئے یک نکاتی ایجنڈے کی تجویز دیتے ہوئے مڈٹرم الیکشن اور حکومت کیخلاف تحریک چلانے پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنماﺅں نے حکومت مخالف تحریک کیلئے سر جوڑ لئے ہیں اور اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور شہباز شریف متحرک ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کے مشن کے تحت مولانا فضل الرحمان سے نجی ہوٹل میں ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے دوران آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کیلئے یک نکاتی ایجنڈے کی تجویز دیتے ہوئے مڈٹرم الیکشن اور حکومت کیخلاف تحریک چلانے پر زور دیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -