”بابراعظم کا ویرات کوہلی کیساتھ موازنہ نقصان دہ ہے کیونکہ۔۔۔“ بھارتی سپنر ایشوین بھی میدان میں آ گئے

”بابراعظم کا ویرات کوہلی کیساتھ موازنہ نقصان دہ ہے کیونکہ۔۔۔“ بھارتی سپنر ...
”بابراعظم کا ویرات کوہلی کیساتھ موازنہ نقصان دہ ہے کیونکہ۔۔۔“ بھارتی سپنر ایشوین بھی میدان میں آ گئے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی آف سپنر روی چندر ایشوین نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں لیکن ان کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے کیونکہ یہ ان کی بیٹنگ کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آف سپنر روی چندر ایشوین نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم بلاشبہ بہترین بلے باز ہیں لیکن اس سٹیج پر ان کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا درست نہیں کیونکہ یہ ان کی بیٹنگ کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ایشوین کے مطابق بابراعظم کو ویرات کے برابر لانے میں ابھی کافی وقت ہے، اتنی جلدی بابر اعظم کو کوہلی کے ہم پلہ قرار نہیں دیاجاسکتا ہے، بابر اعظم کی کئی انفرادی اننگز میں نے دیکھی ہیں، وہ بہت زبردست کور ڈرائیو اور پل شاٹ کھیلتے ہیں۔ کوہلی کی اپنی کلاس ہے اوربابر اعظم اپنی جگہ ہیں، ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھی تھی، وہ بہت ہی شاندار کھلاڑی ہے، بابر نے آسٹریلیا میں بھی سنچری سکور کی جو آسٹریلیا میں ایشین کھلاڑیوں کیلئے کرنا مشکل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشوین ہی نہیں کئی ملکی و غیر ملکی کھلاڑی بابر اعظم کا موازنہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے کرتے ہیں، اس سے قبل بریڈ ہوگ کا کہنا تھا کہ پاک، بھارت ٹیسٹ سیریزکروائی جائے اس سے ثابت ہوجائے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے ، ویرات کوہلی کی حالیہ کارکردگی متاثر کن نہیں جبکہ بابر اعظم اچھی فارم میں ہیں۔

مزید :

کھیل -