پریکٹس میچ میں بلے بازوں کی ناکامی، بیٹنگ کوچ یونس خان بھی میدان میں آ گئے

پریکٹس میچ میں بلے بازوں کی ناکامی، بیٹنگ کوچ یونس خان بھی میدان میں آ گئے
پریکٹس میچ میں بلے بازوں کی ناکامی، بیٹنگ کوچ یونس خان بھی میدان میں آ گئے

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ میں قومی کرکٹرز کی کارکردگی پر ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ پریکٹس میچ میں بلے بازوں کی ناکامی تشویش ناک نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں یونس خان سے قومی کرکٹرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے جس پر بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ آخری پریکٹس میچ میں کنڈیشنز سخت رکھی گئی تھیں اس لئے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیلئے تمام کنڈیشنز چیک کرلی ہیں، ووسٹر کی پچ بلے بازوں کیلئے اچھی ہے جبکہ ٹیم سیریز کیلئے بھرپور انداز میں تیار ہے اور امید ہے کہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

یونس خان نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے، زیادہ خوشی اس بات کی ہے کورونا کی وجہ سے ہم پر زیادہ پابندی عائد نہیں ہے، پوری کوشش یہی رہی کہ زیادہ وقت بیٹسمینوں کے ساتھ گزاروں۔ ووسٹرشائر کی کنڈیشنز بیٹسمینوں کیلئے کافی فائدہ مند رہیں، ڈربی میں بھی کنڈیشنز نے فاسٹ باﺅلرز کا زیادہ ساتھ دیا، انگلش کنڈیشن کے مطابق موسم بھی اچھا مل رہا ہے۔

مزید :

کھیل -