یونیسف کے تعاون سے پنجاب نے ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر  کے ڈیٹا سنٹر میں کامیابی سے نافذ کردیا

یونیسف کے تعاون سے پنجاب نے ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم محکمہ ...
یونیسف کے تعاون سے پنجاب نے ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر  کے ڈیٹا سنٹر میں کامیابی سے نافذ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )یونیسف کے تعاون سے حکومت پنجاب نے ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر  کے ڈیٹا سنٹر (ہیلتھ انفرمیشن سروس ڈلیوری یونٹ) میں کامیابی سے نافذ کردیا۔" ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم کے ذریعے ادویات کے ڈیٹا کوبہترین طریقے سے قابل رسائی بنانے کے لئے میں خلوص دل سے یونیسف، بل میلنڈا گیٹس فاونڈیشن اور کیمونکس انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کرتا ہوں"۔ ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے ڈی جی ہیلتھ آفسلاہور میں ایچ ایل ایم آئی ایس سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔یہ جدید ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم کیمونکس انٹرنیشنل کے توسط سے یونیسف اور بی ایم جی ایف کی تکنیکی اور مالی معاونت سےتیار کردہ اس جدید ٹیکنالوجی پر مبنی انفارمیشن سسٹم کو عالمی ایکشن برائے نمونیا اور اسہال (جی اے پی پی ڈی)   کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔ منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن، کوآرڈینیشن (ایم او / این ایچ ایس آر اینڈ سی) کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر ملک محمد صفی نے اس موقع پر کہا کہ قابل احترام مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر قیادت اس سسٹم کو ملک بھر میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر  ہیلتھ انفرمیشن سروس ڈلیوری یونٹ(ایچ آءایس ڈی یو )احمر خان نے آگاہ کیا کہ ان کی ٹیم نے کیمونکس ٹیم کے تعاون سے ایچ ایل ایم آئی ایس ٹیکنالوجی کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔ اس نظام کو کیمونکس ٹیم  نے تیار کیا ہے اور اب اس کا انتظام ہیلتھ انفرمیشن سروس ڈلیوری یونٹ (ایچ آءایس ڈی یو ) نے سنبھال لیا ہے۔پنجاب حکومت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ، ڈاکٹر طاہر منظور ہیلتھ سپیشلسٹ ( ایکٹنگ چیف آف  فیلڈ آپریشن پنجاب ) یونیسف نے کہا ، "یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے کہ ایچ ایل ایم آئی ایس نے صوبائی ایم ایس ڈی اور جنوبی پنجاب کے پانچ ترجیحی (عالمی ایکشن برائے نمونیا اور اسہال -جی اے پی پی ڈی) اضلاع میں جان بچانے والی لازمی دوائیوں کے اعداد و شمار کو متشکل کردیا ہے۔کیمونکس انٹرنیشنل کے کنٹری ڈائریکٹر ، ڈاکٹر محمد طارق نے  پبلک ہیلتھ سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے حصول میں طویل سفر کا اجمالی جائزہ پیش کرتے  ہوئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ پنجاب ، منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن، کوآرڈینیشن ، یو ایس ایڈ پاکستان ، یونیسف بل میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کا عوامی صحت کی فراہمی کے سلسلے کو ڈیجیٹائز کرنے کے لئے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئےکہا  کہ میری ٹیم پورے ملک کےلئے  ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم چلانے کے لئے دستیاب ہے۔اس تقریب میں حکومت پنجاب ،  پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ پنجاب ،یونیسف ، اور کیمونکس انٹرنیشنل کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام  پر مہمان خصوصی اور دیگرمعاون شرکا کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔