عید الاضحی پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی، پاور ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اور ترجمان نے اہم اعلان کر دیا

عید الاضحی پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی، پاور ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اور ترجمان ...
عید الاضحی پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی، پاور ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اور ترجمان نے اہم اعلان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان کے پاور ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اور ترجمان ظفریاب خان نے کہا ہے کہ عبدالاضحی پر جمعہ کی شام سے تین دن پورے ملک میں بلاتعطل بجلی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ظفریاب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحی پر جمعہ کی شام سے تین دن پورے ملک میں بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایات دیدی گئیں ہیں، کمپنیوں کو ضروری ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دینے، ضروری سٹاف کی ڈیوٹیاں لگانے ، ضروری سامان کی فراہمی اور اپنے کنٹرول رومز فعال بنانے کی بھی ہدایات دیدی گئیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کے پیش نظر صارفین کی تاروں اور دیگر تنصیبات سے حفاظتی فاصلہ رکھنے کی آگاہی اور جانوروں کو بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھنے کے بارے آگاہی پھیلانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جبکہ پاور ڈویژن تمام صورتحال کی نگرانی فیڈرل کنٹرول سے کرے گا۔

مزید :

قومی -