وزیراعظم کاکراچی کےمسائل حل کرنےسےمتعلق بڑا فیصلہ،اٹارنی جنرل کو حکم جاری کردیا

وزیراعظم کاکراچی کےمسائل حل کرنےسےمتعلق بڑا فیصلہ،اٹارنی جنرل کو حکم جاری ...
وزیراعظم کاکراچی کےمسائل حل کرنےسےمتعلق بڑا فیصلہ،اٹارنی جنرل کو حکم جاری کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کےمسائل حل کرنےسےمتعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو حکم دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل آرٹیکل140اےکےتحت سپریم کورٹ میں جلدسماعت کیلئےاستدعاکریں کیونکہ  منتخب بلدیاتی نمائندوں کی خود مختاری تک مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کاکراچی کےمسائل حل کرنےسےمتعلق بڑا فیصلہ کیا ہے اور اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر آرٹیکل 140 اے پرعملدرآمد کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں ۔وزیراعظم عمران خان کا  کہنا تھا کہ  منتخب بلدیاتی نمائندوں کی خود مختاری تک مسائل حل نہیں ہوسکتے،بلدیاتی نمائندوں کو مالی،سیاسی اورانتظامی طورپرخود مختار بنانا ہوگا،وفاقی حکومت آرٹیکل 140 اے پرعملدرآمد کی حامی ہے،اٹارنی جنرل آرٹیکل140اےکےتحت سپریم کورٹ میں جلدسماعت کیلئےاستدعاکریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مقامی حکومت کے منتخب نمائندوں کا خود مختار ہونا ضروری ہے،مقامی نمائندوں کا آئین کے مطابق مالی ، سیاسی اور انتظامی طور پر خود مختارہونا ضروری ہے۔وزیراعظم کی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 140 اے پرمکمل عملدرآمد کی حامی ہے،فوری طور پر سپریم کورٹ میں پٹیشن کی جلد سماعت اور فیصلے کی استدعا کی جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -