پاکستان اور عمرا ن خان اکٹھے نہیں چل سکتے :شہباز شریف

پاکستان اور عمرا ن خان اکٹھے نہیں چل سکتے :شہباز شریف
پاکستان اور عمرا ن خان اکٹھے نہیں چل سکتے :شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورعمران خان اکٹھے نہیں چل سکتے، جتنی جلدی ہوحکومت سے جان چھڑائی جائے۔بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد مشترکہ میڈ یا ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے2سال میں معیشت کوبے پناہ نقصان پہنچایا، معیشت کونقصان پہنچانے کی 70سال میں مثال نہیں ملتی، کوروناکے باعث دنیامیں اشیاکی قیمتیں کم ہوئیں،پاکستان میں اشیاکی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،حکومت کے پاس مہنگائی کا کوئی جواب نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم کابحران پیداہوچکاہے، وزیرزراعت کہتے ہیں سمجھ نہیں آرہی گندم کہاں گئی۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی پربات چیت کے لیے بھیک نہیں مانگ رہے،ہمیں حکومت سے کوئی ریلیف نہیں چاہیے لیکن گزشتہ دو سال میں نیب نیازی گٹھ جوڑ کارروائی کو پوری دنیا نے دیکھا، بی آرٹی میں اربوں کے گھپلوں پرکوئی پوچھنے والانہیں۔

مزید :

قومی -