عوام کے دباﺅ کی وجہ سے جنوبی کوریا میں امریکی سفیر نے اپنی مونچھ منڈھوا دی

عوام کے دباﺅ کی وجہ سے جنوبی کوریا میں امریکی سفیر نے اپنی مونچھ منڈھوا دی
عوام کے دباﺅ کی وجہ سے جنوبی کوریا میں امریکی سفیر نے اپنی مونچھ منڈھوا دی

  

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں تعینات امریکی سفیر نے عوام کے دباﺅ کی وجہ سے بالآخر اپنی مونچھیں منڈھوا دیں۔ میل آن لائن کے مطابق 63سالہ امریکی سفیر ہیری ہیریس کی مونچھیں جاپانیوں کی مونچھوں سے مشابہہ تھیں، جن کی وجہ سے جنوبی کوریا کے عوام کو اپنے جاپان کی غلامی کے دن یاد آ جاتے تھے۔ اس پر انہوں نے احتجاج شروع کر دیا کہ امریکی سفیر اپنی مونچھیں منڈھوائیں، جس سے ہمیں کوریا پر حکمرانی کرنے والے جاپانی گورنرز اور جرنیلوں کی یاد آتی ہے جن کی ایسی ہی مونچھیں ہوا کرتی تھیں۔

یہاں یہ اتفاق بھی قابل ذکر ہے کہ ہیری ہیریس کی والدہ بھی جاپانی شہری ہیں، تاہم ان کے والد امریکی تھے۔ گزشتہ روز ہیری ہیریس نے جنوبی کورین عوام کے اس احتجاج پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنی مونچھیں منڈھوا دیں اور کلین شیو ہو گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جس میں وہ مونچھیں منڈھوا رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو میں مونچھیں منڈھوانے کے بعد کہا کہ ”میں نے سالوں بعد اپنی یہ شکل دیکھی ہے۔ گرمی کے اس موسم میں اب میں زیادہ ٹھنڈک محسوس کر رہا ہوں۔“

مزید :

بین الاقوامی -