اگر آپ یا آپ کی بیگم کو بہت زیادہ سیلفیاں لینے کا شوق ہے تو یہ انتہائی خطرناک خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ یا آپ کی بیگم کو بہت زیادہ سیلفیاں لینے کا شوق ہے تو یہ انتہائی خطرناک ...
اگر آپ یا آپ کی بیگم کو بہت زیادہ سیلفیاں لینے کا شوق ہے تو یہ انتہائی خطرناک خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ یا آپ کے خاندان میں کسی کو بہت زیادہ سیلفیاں لینے کا شوق ہے تو آپ کو اس حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ بھارتی اور برطانوی ماہرین نے ایک مشترکہ تحقیق میں اس حوالے سے خوفناک انکشاف کر دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی برطانیہ اور تھیاگاراجر سکول آف مینجمنٹ تامل ناڈو، بھارت کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ بہت زیادہ سیلفیاں لینے کا شوق ایک حقیقی ذہنی بیماری بھی ہو سکتا ہے جس کا علاج کروانا ضروری ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قبل ازمیں امریکی سائیکائٹرک ایسوسی ایشن کے ماہرین بھی سیلفیوں کے جنون کو باقاعدہ ذہنی بیماری قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے اس بیماری کو سیلفٹس بی ہیویئر سکیل(Selfitis Behaviour Scale)کا نام دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ قابل علاج ذہنی عارضہ ہے۔ جو شخص بھی جنون کی حد تک سیلفیاں بنانے کا شوقین ہے اسے اس کا علاج کروانا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق یہ ذہنی عارضے ہی کی وجہ سے ہے کہ سیلفی کے شوق میں لوگ ایسی پرخطر جگہوں پر پہنچ جاتے ہیں کہ بسااوقات جان بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔