ہم دھرنا نہیں دیں گے یقین سے کہہ رہا ہوں کہ ۔۔۔۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومت کی نیندیں اڑ جائیں گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں، عید کے بعد اے پی سی میں عوام کیلئے خوشخبری ہوگی،اے پی سی میں مڈٹرم الیکشن سمیت تمام آپشن پراتفاق رائے ہوگا،ہم دھرنا نہیں دیں گے یقین سے کہہ رہا ہوں ہم اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں آدھے راستے میں پہنچیں گے عمران نیازی کی حکومت گر جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ملاقات کے لئے پہنچے،اس موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور سمیت دیگر رہنما شامل تھے جبکہ شہباز شریف کے ہمراہ سردار ایاز صادق، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب اور خواجہ سعد رفیق بھی ملاقات میں موجود تھے ،اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئےحکومت کے خلاف احتجاجی سیاست کی حکمت عملی پر بات چیت کی جبکہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جتنے این آر او اس حکومت نے دیئے ماضی میں کسی حکومت نے نہیں دیئے،حکومت کے کسی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات نہیں ہوتیں، بی آرٹی،مالم جبہ،فارن فنڈنگ،کلبھوشن کیس میں این آر او دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں،عید کے بعد اے پی سی میں عوام کیلئے خوشخبری ہوگی،اے پی سی میں مڈٹرم الیکشن سمیت تمام آپشن پراتفاق رائے ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم دھرنا نہیں دیں گے، یقین سے کہہ رہا ہوں کہ ہم اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں آدھے راستے میں پہنچیں گے کہ عمران نیازی کی حکومت گر جائے گی،شہباز شریف ہمارے انقلاب کو لیڈ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔