آرمی چیف کی الخالد ٹینک 1 آرمڈ کور رجمنٹ کے حوالے کرنے سے متعلق تقریب میں شرکت

آرمی چیف کی الخالد ٹینک 1 آرمڈ کور رجمنٹ کے حوالے کرنے سے متعلق تقریب میں شرکت
آرمی چیف کی الخالد ٹینک 1 آرمڈ کور رجمنٹ کے حوالے کرنے سے متعلق تقریب میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا نے جدید دفاعی سامان تیار کیا اور ہماری تمام تر آپریشنل تیاریاں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے ہیں، کسی بھی طرح کی اشتعال انگیزی کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا اور الخالد ٹینک آرمڈ کور کے حوالے کرنے سے متعلق تقریب میں شریک ہوئے۔ یہ ٹینک، چین پاکستان اور یوکرائن کا مشترکہ منصوبہ ہے جو پاکستان کا ’مین بیٹل‘ ٹینک ہے جبکہ آرمڈ کور رجمنٹ نے دشمن کیخلاف ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے۔
آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی خود انحصار پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے بہترین دفاعی سامان کی تیاری کو سراہا اور کہا کہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا نے جدید دفاعی سامان تیار کیا ہے۔ انہوں نے الخالد ٹینک کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہماری آپریشنل تیاریاں قیا م امن کو یقینی بنانے کیلئے ہیں مگر کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب بھی دیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -