فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کا کیس سماعت کے لیے مقرر

فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کا کیس سماعت کے لیے مقرر
فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کا کیس سماعت کے لیے مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کیس کی سماعت کے لیے 4 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فریقین نے جواب نہیں دیا تو موجودہ ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ 4 اگست کو فریقین خود پیش ہوں یا اپنے وکلا کو بھیجیں۔خیال رہے کہ فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے قادر مندوخیل نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید :

قومی -