وزیراعلی عثمان بزدار ان ایکشن،لاہور میں صفائی اور ٹریفک کے ناقص انتظامات پرایسا سخت قدم اٹھا لیا کہ سرکاری افسران میں کھلبلی مچ جائے گی

وزیراعلی عثمان بزدار ان ایکشن،لاہور میں صفائی اور ٹریفک کے ناقص انتظامات ...
وزیراعلی عثمان بزدار ان ایکشن،لاہور میں صفائی اور ٹریفک کے ناقص انتظامات پرایسا سخت قدم اٹھا لیا کہ سرکاری افسران میں کھلبلی مچ جائے گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنےلاہور شہر میں ضروری سہولیات کے فقدان اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایکشن لیتے ہوئے متعدد افسران معطل کردیے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاطویل دورےکےبعد بڑا ایکشن، بعض افسر معطل، بعض تبدیل، کچھ کو وارننگ جاری کردی،‏وزیراعلیٰ کا  رات گئے تین گھنٹے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ اور تھانوں پر چھاپے،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور میونسپل آفیسر معطل، ایڈیشنل ڈی جی پی یچ اے  کو  او ایس ڈی بنا دیا ،‏سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈے اے، سیی ٹی او، ایس پی سول لائنز، سی او او سیف سٹیز اتھارٹی، ڈی جی سوشل ویلفیئر، کی کارکردگی پر اظہارِ ناراضگی کا اظہار۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنےعیدالاضحی سے قبل رات گئے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا،‏وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوپر روڈ،منٹگمری روڈ،ایبٹ روڈ،ایمپرس روڈ،ریلوے سٹیشن روڈ،مغلپورہ لنک روڈ،گڑھی شاہو، باغبانپورہ، جیل روڈ،گلبرگ اوردیگر علاقوں کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ نے تھانہ مغلپورہ اورتھانہ شاد مان کا بھی دورہ کیا جبکہ ریلوے سٹیشن کے قریب پناہ گاہ میں چلے گئے اور شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلی نے تھانہ مغلپورہ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور وہاں موجود لوگوں کی شکایات پرابرہمی کا ظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی مغلپورہ عاطف معراج اورایس ایچ اوتھانہ مغلپورہ طاہر کو معطل کردیا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہورذوالفقارحمید اورایس پی سول لائنزصفدررضا کاظمی اور چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کامران خان کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مبشر کو معطل کردیا گیا۔ وزیراعلی نے ڈی جی سوشل ویلفیئرشاہد نیاز کی کارکردگی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیراعلی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا کوعہدے سے ہٹاکر اوایس ڈی بنادیاگیا جبکہ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچراینڈ سروسز میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور انورساجد کو معطل کردیا گیا۔عثمان بزدار نے ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیزتارڑ اور ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال اور چیف ٹریفک آفیسرلاہورحماد رضا کی کارکردگی پر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ جو کام کرے گا، وہی عہدے پررہے گا، میں نے رات لاہورشہرکا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا خود جائزہ لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -