بہن کی شادی میں شرکت کے لیے اصرار پر ساس نے بہو پر تیزاب پھینک دیا،بہوں بچ گئی تو ساس نے ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

بہن کی شادی میں شرکت کے لیے اصرار پر ساس نے بہو پر تیزاب پھینک دیا،بہوں بچ گئی ...
بہن کی شادی میں شرکت کے لیے اصرار پر ساس نے بہو پر تیزاب پھینک دیا،بہوں بچ گئی تو ساس نے ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بہن کی شادی میں شرکت کے لیے اصرار پر ساس نے بہو پر تیزاب پھینک دیا ، جب بہو بچ گئی تو ساس نے بہو پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق نواب شاہ میں تھانہ ائیرپورٹ کی حد میں منوآباد رفیق ٹاون کچی آبادی سے منسلک ایک مکان میں پیش آیا،ساس نے بہن کی شادی میں شرکت کے لئے اصرار کرنے پر بہو ثمینہ کے چہرے پر تیزاب پھینک کر کمرے میں بند رکھا۔اتنا ہی نہیں ساس نے کمرے میں بند بہو پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش بھی کی، بعد ازاں ثمینہ کے اہلخانہ زخمی حالت میں علاج کے لئے مقامی ہسپتال لائے۔جھلسنے والی خاتون نے بتایا کہ میری ساس نے مجھ پر کچھ پھینکا تو میں واش روم چہرہ دھونے چلی گئی، جب باہر آئی تو میری ساس نے مجھے کمرے میں بند کرکے آگ لگادی اور شور مچایا کہ میں نے خود کو آگ لگادی۔ خاتون کے مطابق اسے دو دن کمرے میں بند رکھا گیا۔پولیس نے گھر پر چھاپا مار کر متاثرہ خاتون کے شوہر شہزاد، سسر غلام محمد یوسفزئی، اور ساس رخسانہ کو گرفتار کر لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی،ثمینہ کی تیرہ سال قبل شہزاد سے شادی ہوئی تھی۔