پٹرول انکوائری کمیشن چینی کمیشن کا پارٹ ٹو ہے، مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

پٹرول انکوائری کمیشن چینی کمیشن کا پارٹ ٹو ہے، مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر ...
پٹرول انکوائری کمیشن چینی کمیشن کا پارٹ ٹو ہے، مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پٹرول انکوائری کمیشن چینی انکوائری کمشن پارٹ ٹو ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول انکوائری کمیشن بنانے کے حکومتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پٹرول مافیا کو بری کرنے کے لیے پٹرول کمیشن بنایا گیا ہے۔وزیراعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب خود ہی بحران پیدا کرتے، کمیشن بناتے ہیں اور پھر این آر او دیتے ہیں، پٹرول بحران بھی عمران صاحب کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول مافیا کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک دیے، چینی کمیشن بنا کر تمام چینی چوروں کو بری کروایا اور پھر انھیں لندن بھی فرار کروایا، وزیراعظم عمران خان صاحب کمیشن بنا کر آپ خود کو نہیں بچا سکتے، آپ کو حساب دینا ہوگا۔

مزید :

قومی -