تحریک انصاف کی حکومت کھل کرسامنے آچکی،حکومت کیساتھ اب کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، شاہد خاقان عباسی بھی میدان میں آگئے

تحریک انصاف کی حکومت کھل کرسامنے آچکی،حکومت کیساتھ اب کوئی مذاکرات نہیں ...
 تحریک انصاف کی حکومت کھل کرسامنے آچکی،حکومت کیساتھ اب کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، شاہد خاقان عباسی بھی میدان میں آگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کی حکومت کھل کرسامنے آچکی،حکومت کیساتھ اب کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب قانون ترامیم پرہم نے کہا کہ اگریہ قومی مفادمیں ہے توہم حاضرہیں حکومت نے کہا4بل قومی اسمبلی اورسینیٹ سے پاس کراناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  بل سے متعلق کمیٹی بھی بنائی گئی ہے گذشتہ روز نیب ترامیم سے متعلق بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 2سال میں تحریک انصاف کی حکومت کھل کرسامنے آچکی ہے، حکومت کیساتھ مذاکرات ختم ہوگئے ہیں،اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے،اپوزیشن ایف اے ٹی ایف قوانین کو پس پشت ڈال رہی ہے،اپوزیشن کےمطالبات حکومت کے اینٹی کرپشن بیانیے کے خلاف ہیں، ہم بل ایوان میں پیش کریں گےاور ووٹنگ کرائیں گے۔

مزید :

قومی -