”پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز منسوخ کرنا لاہور قلندرز کیساتھ بہت بڑی ناانصافی ہو گی“ کس ٹیم کے مالک نے یہ بات کہی؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

”پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز منسوخ کرنا لاہور قلندرز کیساتھ بہت بڑی ناانصافی ہو ...
”پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز منسوخ کرنا لاہور قلندرز کیساتھ بہت بڑی ناانصافی ہو گی“ کس ٹیم کے مالک نے یہ بات کہی؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 5 کے بقیہ میچز ملتوی ہونا پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی دیگر ٹیموں خصوصاً لاہور قلندرز کیساتھ بہت بڑی ناانصافی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق علی ترین نے پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کے ممکنہ التواءپر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”لیگ کے پانچویں سیزن کے بقیہ میچز ملتوی ہونا پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کیساتھ ناانصافی ہو گی۔ خاص طور پر لاہور قلندرز کیساتھ، جس نے بہت طویل عرصے بعد یہ دن دیکھا اور ان کی جیت کے امکانات بھی روشن تھے۔ انشاءاللہ ہم سب کو بقیہ میچز بھی دیکھنے کو ملیں گے، مقامی ٹیلنٹ کو مزید ابھرنے کا موقع فراہم کریں۔“
واضح رہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث پلے آف مرحلہ اور فائنل میچ منعقد ہونے کے امکانات معدوم دکھائی دے رہے تھے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا البتہ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈمقامی کھلاڑیوں کیساتھ ہی ان میچز کے انعقاد سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

مزید :

کھیل -