آزاد کشمیر میں لاک ڈاﺅن کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں لاک ڈاﺅن کا فیصلہ
آزاد کشمیر میں لاک ڈاﺅن کا فیصلہ

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزاد جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائر س کے پھیلاوَ کے خدشے کے پیش نظر لاک ڈاوَن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی جانب سے لاک ڈاوَن سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاوَن کا اطلاق 29 جولائی رات 12 بجے سے 2 اگست تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق لاک ڈاوَن کے دوران تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے تاہم میڈیکل اسٹورز، بینک، پیٹرول پمپس، کریانہ ،سبزی اورفروٹ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون کے دوران پبلک ٹرنسپورٹ کھلی رہے گی۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -