مسلح ڈاکوؤں کا اسلحہ سمیت دریائی علاقوں میں کشتیوں پر گشت، ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی

مسلح ڈاکوؤں کا اسلحہ سمیت دریائی علاقوں میں کشتیوں پر گشت، ویڈیو بناکر سوشل ...
مسلح ڈاکوؤں کا اسلحہ سمیت دریائی علاقوں میں کشتیوں پر گشت، ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی

  

رحیم یارخان(ڈیلی پاکستان آن لائن)کچہ کے علاقہ میں لنڈ گینگ کے مسلح ڈاکوؤں کا اسلحہ سمیت دریائی علاقوں میں کشتیوں پر گشت، ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی،پولیس کو کچہ کے علاقہ میں داخل نہ ہونے کی وارننگ۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے کچہ میں رو پوش درجنوں اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب گینگ کے مسلح ڈاکوں نے دریائی علاقوں میں کشتیوں پر سوار ہوکر گشت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کرتے ہوئے پولیس کے نام پیغام بھی جاری کر دیا ۔مسلح  ڈاکوؤں کی جانب سےجاری کیے جانے والے ویڈیو پیغام میں کشتی پر گشت کرنے والے ڈاکوں نے اپنا نام بتانے کے بجائےمجاہدپارٹی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کچہ کے علاقہ میں آپریشن کرنے کاخطرہ مول نہ لے۔

واضح رہے کہ کچہ کے علاقہ میں رو پوش گینگ پولیس کو درجنوں مقدمات جن میں اغوا برائے تاوان قتل ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب ہے۔لنڈ گینگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی جانیوالی ویڈیو میں اسلحہ کی نمائش بھی کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران تھانہ بھونگ اور احمد پورلمہ کے علاقوں سے شہریوں کو اغوا برائے تاوان کے لئے اغوا کیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں ترجمان پولیس نے کہا کہ لنڈگینگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی جانیوالی ویڈیو کاتعلق ضلع رحیم یارخان کی حدود سے نہ ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -