ایران کی "سپاہ پاسدران انقلاب"  نے بڑے پیمانے پر ایسا کام شروع کردیا کہ امریکی فوج میں بھی تشویش کی لہر پھیل جائے گی

ایران کی "سپاہ پاسدران انقلاب"  نے بڑے پیمانے پر ایسا کام شروع کردیا کہ ...
ایران کی

  

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی(آئی آر جی سی) نے جنوبی ایران میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے پیامبراعظم 14(عظیم الشان نبی14) کے نام سے منسوب جنگی کھیل کا انعقاد آبنائے ہرمز کے مغربی حصوں اور جنوبی صوبہ ہرمزگان میں کیا گیا ہے۔مشقوں میں آئی آر جی سی کی بحریہ اور ایروسپیس فورس کے جہاز، بغیر پائلٹ طیارے، میزائل اور ریڈار یونٹ مشترکہ آپریشن میں شامل ہیں۔جنگی کھیل میں حصہ لینےوالے اہلکار فرضی دشمن کے بحری رابطوں کو منقطع کرنے کے لئے جارحانہ طریقے سے مائن بچھانے کی کارروائیوں اور ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہیں۔ وہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ میزائل جنگی کارروائیوں اور ساحل سے سمندر تک مار کرنے والےمیزائلوں کےلانچ کرنےکی بھی مشق کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایران کے نور (روشنی) سیٹلائیٹ سے حاصل کردہ تصاویر کو جنگی کھیل کے دوران صورتحال کا ادارک کرنے کیلئے استعمال کیا جائیگا۔

مزید :

بین الاقوامی -