کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا گیا

کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا گیا
کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیپرا نے کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور پسماندگان سے ثبوت و شواہد حاصل کرنے کے لیے ای میل ایڈریش متعارف کرایا ہے۔نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور یا پھر ایسے افراد جن کے پاس اس بات کے ثبوت و شواہد موجود ہیں کہ لوگوں نے اپنی زندگی کی بازیاں کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہاری ہیں، نیپرا کو رپورٹ کریں۔واضح رہے کہ کراچی میں دو روز کے دوران کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -