لیسکو نے عیدالاضحی پر صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے

لیسکو نے عیدالاضحی پر صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کر ...
لیسکو نے عیدالاضحی پر صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیسکو نے عیدالاضحی پر صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے،لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کہتے ہیں کہ عید کے تینوں روز ریجن کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دے دیا جائیگا۔

مقامی ٹی وی چینل کےمطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے عید کے تینوں روز بلا تعطل بجلی فراہم کی جائیگی۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے بتایا کہ مختلف شعبہ جات پر مشتمل ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ افسران و ملازمین کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سب ڈویڑنل دفاتر میں اضافی ٹرالی ٹرانسفارمرز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بارش اور طوفان کے دوران افسران و ملازمین کو دفاتر آنا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -