کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سادگی کے ساتھ منانے کے سواکوئی آپشن نہیں:چوہدری محمدسرور 

کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سادگی کے ساتھ منانے کے سواکوئی آپشن نہیں:چوہدری ...
کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سادگی کے ساتھ منانے کے سواکوئی آپشن نہیں:چوہدری محمدسرور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارموجودہ حکومت مافیا کیخلاف ایکشن لے رہی ہے،وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ملکی ترقی اور خوشحالی انکا مشن ہے،کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سادگی کے ساتھ منانے کے سواکوئی آپشن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مختلف وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت عملی طور پر ثابت کر رہی ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائیگا،یہ پہلی حکومت ہے جو عوام کو لوٹنے والے مافیازکے خلاف سخت کارروائی اور عوام کے مفادات کا بھر پور تحفظ کیا جارہا ہے ،ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنا رہے ہیں، ملک کو حقیقی معنوں میں تر قی یافتہ،مضبوط،خوشحال اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ حکومتی پالیسوں کا محور ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینا ہے جسکے لیے احساس پروگرام جیسے منصوبے شروع کیے ہیں، کورونا بحران کے دوران حکومت غر یب عوام کیساتھ کھڑی ہے انکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے،مویشی منڈیوں، عید اور محرم الحرام میں عوام کی لاپروائی سے کورونا دوبارہ بے قابو ہوسکتا ہے،اس لیے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل کر نے اور عید سادگی سے منانے کے سواکوئی آپشن نہیں۔

اْنہوں نے کہا کہ کورونا وبا جتنی جلدی ختم ہوگی ملک کیلئے معاشی طور پر اتنا ہی زیادہ بہتر ہوگا،مویشی منڈیوں میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل وقت کی ضرورت ہے ، کوروناکیخلاف این ڈی ایم اے کا کردار بھی تاریخ کا حصہ رہے گا ،ہم سب نے ملکر کورونا کو شکست دینی ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ انشا اللہ سی پیک پاکستان کی تر قی اور خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا، ملک میں بجلی کی پیدوار میں اضافے کیساتھ ساتھ پانی کا مسئلہ بھی حل ہوگا، پاکستان ہر شعبے میں تیزی کیساتھ آگے بڑ ھے گا اور دنیا میں اپنا اصل مقام حاصل کر یگا۔