یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی کو 17اگست سے کھولنے کا فیصلہ

یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی کو 17اگست سے کھولنے کا فیصلہ
یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی کو 17اگست سے کھولنے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو 17 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نو ٹی فیکیشن کے مطابق یونیورسٹی کومختلف مراحل میں کھولا جائے گا۔وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تجاویز بھیج دی گئی ہیں اور حکومت بھی تعلیمی اداروں سے متعلق مزید مشاورت کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارو ں سے متعلق ایس او پیز پر نظرثانی کی جائے گی۔ اگست کے پہلے اور پھر تیسرے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کریں گے۔وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جامعات پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کو 15 ستمبر سے پہلے بلا سکتے ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو چاہیے کلاسز کا آغاز کرنے سے پہلے صفائی کروائیں اور سینیٹائز کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -