کرپشن کیسز میں اشتہاری ایم کیو ایم رہنما کی بیٹی کی شادی ، تقریب میں وزارت خارجہ کے اعلی افسران کی موجودگی نے سوالات اٹھا دئیے

کرپشن کیسز میں اشتہاری ایم کیو ایم رہنما کی بیٹی کی شادی ، تقریب میں وزارت ...
کرپشن کیسز میں اشتہاری ایم کیو ایم رہنما کی بیٹی کی شادی ، تقریب میں وزارت خارجہ کے اعلی افسران کی موجودگی نے سوالات اٹھا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ،سابق وفاقی وزیر اور متعدد کرپشن کیسوں میں پاکستانی عدالتوں سے اشتہاری اور مفرور ملزم بابر غوری کی بیٹی کی شادی امریکہ میں سرانجام پا گئی ، شادی کی تقریب میں وزارت خارجہ کے اہم افسر نے شرکت کر کے سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے ہیں ۔


نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے سینئراینکر پرسن فواد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد کرپشن کیسوں میں اشتہاری اور مفرور ملزم سابق وفاقی زیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری کی بیٹی نیہا خان غوری کی شادی امریکی شہر ہیوسٹن میں ڈاکٹر عظیم افضل کے ساتھ انجام پائی ۔شادی کی تقریب میں امریکہ میں مقیم اہم شخصیات نے شرکت کی ۔شادی کی تقریب کی حیران کن بات یہ تھی کہ ہیوسٹن میں مقیم وزارت خارجہ کے اہم افسر اور قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے شرکت کر کے ملکی نظام انصاف کا منہ چڑایا ہے ۔یاد رہے کہ بابر غوری متعدد کرپشن کیسوں میں پاکستانی عدالتوں سے مفرور ہیں اور انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ، انکی بیٹی کی شادی میں وزارت خارجہ کے اہم افسر کا سرکاری گاڑی اور پروٹوکول کے ساتھ شریک ہونا ملکی نظام انصاف کا منہ چڑانے کے مترادف ہے جبکہ اس شرکت نے کئی سوالات بھی کھڑے کر دیئے ہیں ۔زرائع کا کہنا ہے کہ ابرار ہاشمی اپنی اہم سرکاری پوزیشن کا خیال رکھے بغیر اکثر بابر غوری کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں جبکہ حال ہی میں وہ بابر غوری کی مینگو پارٹی میں بھی دیکھے گئے تھے۔

مزید :

قومی -