ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو بار بار کہا جا رہا ہے کہ اپنے غصے کو قابو میں رکھیں ورنہ حالات بہت برے بگڑیں گے اس وقت زحل زائچے میں ہے جو آزمائش میں ڈال دیتا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں اس جگہ کوئی گڑبڑ ہے اس کو جس قدر ممکن ہو ٹھیک کر دیں اور آج ایک سچی توبہ کی بھی اشد ضرورت ہے یہ راستے کھول دے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اللہ پاک سے خاص طور پر دعا کیا کریں کیونکہ دعا ہی سب سے بڑا وظیفہ ہے اور آپ اس سے دور ہیں۔ اس وقت آپ کا واپس لوٹ آنا سیدھے راستے پر بڑا کرم ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ماضی میں بہت دھوکے کھائے ہیں اس وقت تو سمجھ میں آ جانا چاہئے اب دوبارہ لوٹ کر اس طرف مت جائیں اور نئی راہیں جو مل رہی ہیں ان پر آگے بڑھیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے اندر جو خوف ہے اس کو صرف اللہ نے ہی ختم کرنا ہے۔ آپ کی وہ سچی توبہ ابھی ہوئی ہی نہیں ہے جس کی سخت ضرورت ہے ذرا خود پر غور تو کریں آپ۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب اندازے بالکل کام نہیں کرنا اب جلد ہی صورت حال صاف ہو جائے گی پھر مکمل پلاننگ کے ساتھ قدم اٹھانا ہے ان شاءاللہ کافی دنوں کے بعد بہتری کا عمل ملے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
عارضی طور پر مشکل ہے کل تک اس سے نکلنے کا سلسلہ بن سکتا ہے اور نوکری کی تلاش میں جو پریشانی تھی وہ بھی اب ان شاءاللہ ختم ہونے کی بڑی امید ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت حالات غیر متوقع انداز سے بدلنا شروع ہوئے ہیں اور آپ کو ان پر گہری نظر رکھنی چاہئے۔ اس لئے کہ اس میں آپ کا بڑا فائدہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کل سے بہتر دن ہے آپ کو سکون والی خبر ہی ملے گی اور ایک اہم کام میں بھی پیش رفت ہونے کی امید ہے اس وقت کچھ رقم بھی ہاتھ آنے کا چانس موجود ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج آپ کو ایک بڑی خبر آنے کی امید ہے اور اس کا تعلق مستقبل سے بھی ہو سکتا ہے۔ آج کا دن گھر میں جاری کشیدگی کو بھی ان شاءاللہ ختم کرنے میں مدد گار ہوگا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
خانگی معاملاتم یں ابھی پریشانیاں چل رہی ہیں ان کو بڑی حکمت عملی سے ان کو حل کرنے کی ضرورت ہے غضہ کریں گے تو ج رشتے بچ گئے ہیں وہ بھی ٹوٹ سکتے ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی قانونی مشکل کا شکار تھے وہ اب اس سے نکلنے میں ان شاءاللہ کامیاب ہوں گے البتہ ازدواجی تعلقات میں کسی جگہ پر کچھ خرابی کا اندیشہ بڑھتا جا رہا ہے خیال کریں۔