دشمنوں کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، شاہدہ منی

دشمنوں کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، شاہدہ منی

  

لاہور (فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی طاقت کے زعم میں کشمیر میں انسانی المیے کو جنم دیا جس پر اس کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے،اگر امت مسلمہ متحد نہ ہوئی تو اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے اوریہ ظلم دوسرے مسلمان ممالک تک بھی پھیل سکتا ہے۔شاہدہ منی نے کہا کہ مسلمان ممالک کو اپنی طاقت کو ایک جگہ جمع کرنا ہو گا،مسلمان تشدد، انتہا پسندی اور جنگ کے ذریعے بے گناہ انسانوں کو نقصان پہنچانے جیسے عزائم نہیں رکھتے۔

 لیکن جب ان پر جارحیت کی جائے اور جنگ مسلط کی جائے تو پھر جواب دینا ان کا حق بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسلمان حق پر ہیں اور دنیا بھر میں شعور رکھنے لوگ ان کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -