کامیابی میں شائقین کا اہم کردار ہے، گلوکارہ سارہ رضٗا خان

کامیابی میں شائقین کا اہم کردار ہے، گلوکارہ سارہ رضٗا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ سارہ رضا خان نے اپنی کامیابی کے سفر کو شائقین کی مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمام لوگوں کی دعائیں ان کے ساتھ نہ ہوتیں تو کامیابی کسی طرح بھی ممکن نہ ہوتی۔سارہ رضا خان ڈراموں اور فلموں کے لئے 500 سے زائد گیت گاچکی ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے 9 ملین فین بھی موجود ہیں۔
جوان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔میوزک انڈسٹری میں اپنے کامیاب سفر بارے ان کا کہنا تھا کہ میں نے بچپن سے ہی گلوکاری کا آغاز کیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ابتدا میں ہی بہت کامیابی اور شہرت عطا کی جس میں میرے والدین کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ شائقین موسیقی کا بڑا عمل دخل ہے جنہوں نے میری آواز کو قبول کیا۔

مزید :

کلچر -