ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقہ شاہ فرید دربار کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کھڑے کوڑے کے ٹرک میں جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا موٹرسائیکل سوار کی شناخت 21 سالہ ارسلان کے نام سے ہوئی جو ڈھنلوال کا رہائشی تھا اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔