میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری

میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف گلوکارعلی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ،عدالتی تحریری حکم میں ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے نے لکھا ہے کہ گلوکارعلی ظفر کے وکلا نے  میشا شفیع کی گواہ حمنہ زبیر کے بیان پر جرح مکمل کی،آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے مزید گواہ عدالت پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرائیں،گلوکارہ میشا شفیع کے وکلا ء اگلے گواہ کا نام گلوکارعلی ظفر کے وکلا ء بتائیں،اس کیس کی مزید سماعت 9ستمبر کوہوگی۔

مزید :

علاقائی -