اثاثے منجمدکرنے کیخلاف درخواست‘شہباز شریف فیملی کے وکلاء دلائل کیلئے طلب 

اثاثے منجمدکرنے کیخلاف درخواست‘شہباز شریف فیملی کے وکلاء دلائل کیلئے طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائردرخواست پرشہباز شریف فیملی کے وکلاء کو دلائل کے لئے12 اگست طلب کرلیا یہ درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ احتساب عدالت نے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دیا، اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا یہ حکم حقائق کے برعکس ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اثاثہ جات منجمد کرنے کے احتساب عدالت کے احکامات کو کالعدم قرار دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -