ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

 ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے 11 ارب روپے ایم این ایم موٹر سائیکل کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث 32ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26اگست تک توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا،ملزمان کو احتساب عدالت نمبر چار میں حاضری کے لیے پیش کیا گیا،ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد جرد جرم عائد کی جا چکی ہے،نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ تمام ملزمان بطور سٹاکسٹ کام کر رہے تھے جنکی مدد سے اربوں روپے لوٹے گئے۔

،ملزمان نے عوام سے دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دیتے ہوئے لگ بھگ 11 ارب روپے لوٹے،ملزم بلال پر مرکزی ملزم احمد سیال کی معاونت اور عوام سے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کا الزام ہے۔

دوران تحقیقات ملزمان کیجانب سے عوام کو بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئیخطیر رقوم بٹورنے کا انکشاف ہوا۔

مزید :

علاقائی -