صوبائی ڈیزا سٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید ٹیکنالوی سے آراستہ کیا گیا: عمران مغل

  صوبائی ڈیزا سٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید ٹیکنالوی سے آراستہ کیا گیا: عمران ...

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر)حکومت پنجاب کے مون سون بارشوں کے د وران کسی بھی قسم کی سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے اقدامات مکمل ہیں۔اس سلسلہ میں پی ڈی ایم اے میں قائم ماسٹر کنٹرول روم عوام کو چوبیس گھنٹے دریاؤں،ندی،نالوں میں پانی کی روانی کی تازہ صورتحال کو پرنٹ و الیکٹرانک میڈ یا کے ذریعے عوام کو با خبر رکھتا ہے جبکہ صوبہ بھر میں قائم وئیر ہاؤسز میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے اور ان کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی جاتی ہیں اس امر کا اظہار محکمہ تعلقات عامہ میں انٹرن شپ کے لئے آئی لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی،نارووال یونیورسٹی،فاطمہ جناح کالج کی انٹر نیشنل ریلیشنز اور ماس کمیونیکیشن کی طالبات کوپی ڈی ایم اے کے مطالعاتی د ورہ کے موقع پر ڈائریکٹرفنانس پی ڈی ایم ا ے عمران مغل اور ڈائریکٹر کو آر ڈینیشن سہیل بابر نے بریفنگ کے دوران کیا۔طالبات کو مزید بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیاگیا ہے۔کسی بھی قسم کی بارشوں،سیلابی کیفیات، زلزوں و دیگر قدرتی آفات میں فوری ریلیف کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔اس محکمہ کی کارکردگی و اہمیت کا اعتراف ملکی و غیر ملکی سطح پر بر ملا کیا جاتا ہے۔ مختلف ممالک سے آئے وفود نے اپنے اپنے ملک میں اس طرز کے محکمہ کو بنانے کے لئے بھی عملی تر بیت اسی ادارہ سے حاصل کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے ماسٹر کنٹرول روم میں تین ماہ تک فلڈ سیزن کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہتا ہے۔تمام اضلاع میں ڈ پٹی کمشنرز کی سربراہی میں ڈیزاسٹرریلیف کمیٹیاں اپنے فرائض سر انجام دیتی ہیں۔انہوے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت نے تمام محکموں میں اصلاحاتی عمل سے صوبہ کو نئی شناخت دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -