ہاؤسنگ سکیم میں غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش

ہاؤسنگ سکیم میں غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ایل ڈی اے کی حدود میں آنیوالی ہاؤسنگ سکیم میں غیرقانونی تعمیرات کرنے کا انکشاف،ایل ڈی اے کے افسران کاغذی کارروائیوں سے آگے نہ بڑھ سکے تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو کے سرکاری نالے، کھالے اور راستہ جات بھی ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ نے اپنی اراضی میں شامل کر لئے جبکہ صوبائی حکومت کی کروڑوں روپے کی اراضی بھی ا سکیم میں شامل کرتے ہوئے بندر بانٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ریونیو سٹاف نے ہاوسنگ سکیم میں شامل کی جانے والی سرکاری اراضی کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر لاہور کو فراہم کردیں۔روزنامہ پاکستان نے ریونیو سٹاف کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ حاصل کرلی جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کے ایک ایک انچ کی حفاظت کی جائے گی ریکوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -