آزادانہ سیاسی جمہوری نظام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،شہزاد چوہان

  آزادانہ سیاسی جمہوری نظام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،شہزاد چوہان

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں آزادانہ سیاسی جمہوری نظام کے بغیر ملکی ترقی خوشحالی اور قوم میں شعوری ارتقا ء کا سفر جمود کا شکار رہے گا۔ سیاسی مذہبی چھوٹی بڑی جماعتوں کو برابری کی سطح پر اظہار رائے کی آزادی اور سیاسی جمہوری عمل میں حصہ لینے کے حقوق ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کا باعث بنیں گے۔ عوام کے اکثریتی طبقے مذہبی حلقوں میں عدم تحفظ کے حالات اور امتیازی سلوک کی آوازیں ملک وقوم کو آگے لے کر جانے کی بجائے پیچھے لے جانے کا باعث ثابت ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -