آزاد کشمیر میں نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے،اعجاز عالم

آزاد کشمیر میں نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے،اعجاز عالم

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی سچی اور ایماندار قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور سیالکوٹ میں بھی تحریک انصاف کی جیت یقینی بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ گلگت  بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی عوام نے چوروں اور لٹیروں کی منفی سیاست کومسترد کر تے ہوئے انکے ریاست مخالف بیانیے کو عبرتناک شکست دی ہے۔

 عوام جان چکے ہیں کہ کشمیر کا کیس صحیح معنوں میں عمران خان ہی لڑ سکتے ہیں جبکہ اپوزیشن رہنما محض کھوکھلے نعروں کا سہارا لے رہے ہیں جس کی کوئی وقعت نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -