پیرا میڈیکل سٹاف کے وفد کی سیکرٹری صحت سپیشلائز سے ملاقات

پیرا میڈیکل سٹاف کے وفد کی سیکرٹری صحت سپیشلائز سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری صحت پنجاب سپیشلائز محمد عامر جان سے ملاقات کی، سیکرٹری صحت کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دینے سمیت سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کو درپیش مسائل اور ایشوز زیر بحث لائے گئے۔وفد کی قیادت پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر، چیف آرگنائزر سلطان بھٹی اور ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کی جبکہ محمد رشید مغل، محمد تنویر بٹ، راشد محمود، رفیق سہوترا، رانا گلزار، لیاقت مغل، محمدندیم، شاہدیونس، اسلم معراج، خالد عمانوئل، مرزا شہباز،شیرافگن،محمد امجداوریوسف بھٹی وفد میں شامل تھے۔اس موقع پر سیکرٹری صحت سپیشلائز نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کو مسائل اور مطالبات کے حل کی مکمل طور پر یقین دہانی کرائی جس کے لئے وفد کو اگلے ہفتے باقاعدہ میٹنگ کے لئے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ جس میں سیکرٹری صحت نے وفد سے مطالبات کا ایجنڈا بھی طلب کر لیا ہے۔دریں اثناء سیکرٹری صحت نے کہا کہ افسران کے گھروں میں کام کرنے والا سرکاری ہسپتالوں کاعملہ ہسپتالوں میں ڈیوٹی کو ترجیح دیں اور ان کی مکمل رپورٹ کی جائے۔ صوبائی صدر محمد تنویر بھٹی اور ضلعی صدر پیرا میڈیکس محمد ارشد بٹ نے کہا کہ سیکرٹری صحت سپیشلائز عامر جان کے ساتھ میٹنگ انتہائی مثبت رہی ہے۔
 جس میں سیکرٹری صحت نے ملازمین کے مسائل اور مطالبات کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔امید ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین کو درپیش مسائل جلد حل ہوں گے۔